خوبصورت شہزادی یا بھیڑیا

خوبصورت شہزادی یا بھیڑیا 








ایک دفعہ کی بات ہے، ایک شہزادی تھی جس کا نام سارہ تھا۔ وہ بہت خوش مزاج تھی اور اپنے شہر کے لوگوں سے بہت محبت کرتی تھی۔ مگر ایک رات جب سارہ اپنے محل میں سوئی ہوئی تھی، اچانک جنگل سے ایک بھیڑیا آیا اور سارہ کو خونخوار نظروں سے دیکھنے لگا اور سارہ کو ہاتھ پر کاٹ کر واپس جنگل میں بھاگ گیا۔ سارہ بہت ڈر گئی تھی اور اچھا نہیں محسوس ہو رہا تھا جیسے اُس کے اندر کوئی اور ہی طاقت آ گئی ہو، جیسے ہی رات ہوتی ہے چاند آسمان پر چمکنے لگتا تھا تبہی سارہ ایک بھیڑیے میں بدل جاتی تھی اور پوری رات شہر میں گھومتی تھی۔ لوگ اُس سے ڈر کر گھروں میں چھپے رہتے مگر کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ بھیڑیا  شہزادی سارہ ہے۔

اسی شہر میں خوبصورت لڑکا رہتا تھا جس کا نام مائیکل تھا، جو شہزادی سارہ سے بے پناہ محبت کرتا تھا اور شہزادی بھی اُس سے بہت محبت کرتی تھی۔ ایک رات جب وہ سونے کی تیاری کر رہا تھا، اُس کی نظر باہر اُسی بھیڑیے پر پڑی اور وہ اُس کا پیچھا کرنے لگا اور پھر اُس کو احساس ہونے لگا کہ وہ اُس بھیڑیے کی طرف اٹھتا چلا جا رہا ہے اور بھیڑیا بھی اُسکو دیکھ رہا ہے۔ اچانک اُسکو احساس ہوا کہ بھیڑیا اور اُس کے درمیان خوش خاص احساس ہے جب اُس نے بھیڑیے کی آنکھوں میں دیکھا تو اُس کو شہزادی سارہ کا چہرہ نظر آنے لگا اور بھیڑیا کے آنسو بہنے لگے۔

مائیکل بھیڑیے سے کچھ کہتا ۔ اتنے میں رات کا اندھیرا ختم ہونے لگتا ہے اور سورج کی کرنیں چمکنے لگتی ہیں اور وہ بھیڑیا شہزادی سارہ میں تبدیل ہو جاتا ہے تب سے میکل سارہ کا راز جان لیتا ہے اور سارہ کے ساتھ دینے کا فیصلہ کرتا ہے اور دونوں خوشی خوشی زندگی بسر کرتے ہیں۔